پسنی میں پاکستانی فورسز پر حملہ

627

آمدہ اطلاعات کے مطابق پسنی کے علاقے بدوک میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے،حملے کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہو گئی ہے جس سےمتعدد اہلکاروں کے ہلاکت و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پسنی ٹو اورماڑہ بجلی ٹاور کی مرمت کے لیے پنجاب و پختونخواہ سے لائے گئے ٹیم کی سیکورٹی پر معمور اہلکاروں پر پہاڑی علاقوں سے حملہ کیا گیا تھا جس سے پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار ایک صوبیدار سمیت موقعہ پر ہلاک ہوگئے جبکہ اس حملے میں کیسکو کے پانچ  کارندے بھی زخمی ہو گئے، زخمیوں کو پسنی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ بدوک پسنی اور اورماڑہ کے درمیان واقع ہے ،بدوک کے مقام پر پاکستانی فوج و کوسٹ گارڈ کی ایک بڑی کیمپ موجود ہے،کیسکو کی ٹیم سخت فوجی سیکورٹی میں کام ختم کر کے جا رہی تھی جس پر نامعلوم افراد نے قریبی پہاڑیوں سے حملہ کر دیا

جبکہ دوسری جانب مقامی انتطامیہ نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں چھ افراد زخمی اور ایک صوبیدار ہلاک ہوگئے ہیں