پسنی : فورسز کے ہاتهوں اغواء ہونے والا بلوچ انجنیئررہا

712

پسنی میں فورسز ہاتھوں 2افراد حراست بعد لاپتہ ،آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں فورسز و خفیہ اداروں نے شادی کی ایک تقریب پر جہاں موسیقی پروگرام جاری تھی میں چھاپہ مارکر 5افراد کو حراست میں لیا جن میں 4کوبعد ازاں چھوڑ دیا گیا جبکہ ایک کو اپنے ساتھ لے گئے جن کی شناخت چراغ بلوچ ولد ابراہیم کے نام سے ہوگئی ۔واقعہ کے بعد خوف وہراس پھیل گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق چراغ بلوچ ایک کمپیوٹر سوفٹ ویئر انجینئر ہے جس نے ماسکو سے کمپیو ٹر کی تعلیم حاصل کرلی تھی ۔جبکہ ایک اور واقعہ میں فورسز و خفیہ اداروں نے لاپتہ کئے گئے چراغ ابراہیم کے محلے میں ایک اور شخص کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی .

دریں اثنا فورسز نے چراغ بلوچ کو بهی کئی گهنٹے حراست میں رکهنے کے بعد رہا کر دیا