پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بی ایس او آزاد کے سیکریٹری جنرل عزت بلوچ اغوا

434

بی ایس او آزاد کے سیکریٹری جنرل ثنا اللہ بلوچ جنکا تنطیمی نام عزت بلوچ تھا کو کل رات پاکستانی فورسز نے کراچی سے ایک مکان سے اغوا کر لیا ہے۔

بی ایس او آزاد نے اپنے مرکزی رہنما کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہیکہ عزت بلوچ کو کراچی سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور رینجرز نے کل رات ایک چھاپے کے بعد غائب کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عزت بلوچ بی ایس او آزاد کے پہلے رہنما نہیں جنہیں اغوا کیا گیا ہو۔ طلبا تنطیم کے کئی رہنما جن میں زاکر مجید بلوچ، زاہد کرد،شبیر بلوچ اور دیگر شامل ہیں کئی سالوں سے لاپتہ ہیں جبکہ رضا جہانگیر سمیت کئی رہنما قتل کیئے جا چکے ہیں۔