ورکرز ماڈل سکول نے آل کوئٹہ انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا،

495

ورکز ماڈل سکول نے کوئٹہ گلیڈیٹرز آل کوئٹہ انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا،کوئٹہ گلیڈیٹرز آل کوئٹہ انٹر سکول ٹورنامنٹ کا فائنل اکبر بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں ایف جی سکول کوئٹہ اور ورکرز ماڈل سکول کوئٹہ کے درمیان کھیلا گیا ورکرز ماڈل سکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس ا وورز میں ایف جی سکول کو135رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ایف جی سکول کی ٹیم آخری میں اوور میں 116رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی فائنل میچ کے مہمان خصوصی کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاء الرحمان تھے اس موقع پر ڈائریکٹر کوئٹہ ڈوپلیمنٹ اتھارٹی سلمان طاہر ،انور خلجی ،ڈائریکٹر سپورٹس افضل سلہری ،مس ذولیخہ ،ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حماد خان او رمنصور احمد بھی موجود تھے ۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاء الرحمان نے کہاکہ بلوچستان میں کھیلوں سمیت ہر شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے کوئٹہ میں کھیلوں کے میدانوں کی کمی ہے لیکن محدود گراؤنڈز ہونے کے باوجود نوجوان کھلاڑی بہتر کھیل پیش کرکے آگے آرہے ہیں جب کھیل کے میدان آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہوجائینگے ۔کوئٹہ گلیڈیٹرز انٹر سکول ٹورنامنٹ بہترین کاوش ہے جس سے صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنے فن کے جوہر دکھانے کا موقع ملا ہے انہوں نے کہاکہ ورکرز ماڈل سکول نے سخت مقابلے کے بعد ایف جی سکول کو شکست دی جو کہ قابل ستائش ہے سکولو ں کی سطح پر ایسے ایونٹ منعقد کرنے سے ایک طرف طلبہ کی جسمانی نشوونما ہوگی تو دوسری طرف اسکے پورے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوانوں میں کرکٹ ،ہاکی ،فٹبال کے کھیلوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کی واضح مثال سریاب جیسے دور دراز علاقے کے بچوں نے ٹورنامنٹ جیت کر ثابت کردی ہے بعد ازاں انہوں نے فاتح ٹیم کو ونر ٹرافی اور عمدہ کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔کوئٹہ گلیڈیٹرز آل کوئٹہ انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ 21اکتوبر کو شروع ہوا تھا جس میں کوئٹہ شہر سے 24ٹیموں نے حصہ لیا تھا ٹورنامنٹ ٹی 20فارمیٹ کے اصولوں کے مطابق کھیلا گیا ،ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔