نوشکی، مستونگ و حب میں صحافتی سرگرمیاں معطل

264

نوشکی پریس کلب کے اعلامیہ کے مطابق میڈیا سے متعلق غیر یقینی صورتحال مختلف اضلاع میں پریس کلبز کی بندش لاحق خطرات کے پیش نظر پریس کلب نوشکی کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا ہے

اس کے علاوہ سراوان پریس کلب مستونگ کے اعلامیہ کے مطابق میڈیا سے متعلق غیر یقینی صورتحال مختلف اضلاع میں پریس کلبز کی بندش لاحق خطرات کے پیش نظر صحافیوں نےاپنی تمام تر صحافتی سرگرمیوں کو غیرمعینہ مدت تک معطل کرتے ہوئے سراوان پریس کلب کو بند کرنے کا اعلان کر دیا

دریں اثناء بلوچستان میں میڈ یا کے حوالےسے غیرمعمولی حالات اور بلوچ کالعدم عسکریت پسند تنظیموں کی جانب سے میڈیا ہائوسز اور صحافیوں کو دھمکیوں کے پیش نظر صحافیوں میں پائی جانے والی غیر یقینی صورت حال کے باعث لسبیلہ پریس کلب حب کے صحافیوں نے باہمی مشاورت سے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے