نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں فورسز کا آپریشن

280

اطلاعات کے مطابق نصیر آباد کے مختلف علاقوں میں فورسز نے آپریشن کر کے کئی افراد گرفتا اور گھر نزرآتش کئے۔

زرائع کے مطابق نصیر آباد کے علاقوں چھتر، شاہپور ، شیرانی جبکہ سوئی کے علاقوں درنجین، شاری دربار اور مٹ میں صبح سے پاکستانی فورسز کا عام آبادیوں پر آپریشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگوں کے مال مویشی لوٹے اور ان کے جھونپڑیوں کو نزر آتش کیا ہے۔

ایک علاقائی شخص نے بتایا کہ مال مویشی میں سو سے زائد بھیڑ بکریاں اور بچاس سے زائد گائے بیل شامل ہیں جن کو ریاستی ادارے لوٹنے کے بعد اکثر اپنے مقامی کارندوں میں تقسیم کر دیتے ہیں۔