بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پہیہ جام ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے پر کوئٹہ میں تین ٹرالروں پر فائرنگ،جبکہ ضلع پنجگورکے علاقے پروم میں بھی دو گاڑیوں،آواران کے علاقے کوالواہ میں پانچ گاڑیوں اورمشکے ٹو آواران ایک گاڑی کے ٹائر برسٹ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بی این ایف کے غیر معینہ پہیہ جام ہڑتال کی حمایت بی ایل ایف نے کی تھی اسکی خلاف ورزی کرنے والے نشانے پر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مغربی پائی پاس ،اختر آباد میں دو ٹرالروں کوفائرنگ سے نشانہ بنایا جبکہ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن کے قریب بھی ایک ٹرالر کو نشانہ بنا یا،َ اسی طرح ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں کلیری کے مقام پر ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے پر دو گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کر دئیے۔ آواران کے علاقے کولواہ میں بُل کے مقام پر پانچ گاڑیوں کو ہڑتال کی خلاف ورزی پر نشانہ بنا کر انکے ٹائر برسٹ کیے۔ مشکے سے آواران جانے والی ایک گاڑی کو پیراندر گزی کے مقام پر نشانہ بنا کر ٹائر تباہ کیے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم صحافیوں کو ایک بار پھر تنیہہ کرتے ہیں کہ وہ میڈیا بائیکاٹ کی خلاف ورزی کرنے سے باز آئیں۔ ہمیں8 اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بلوچستان میں کئی پریس کلب اور صحافی ابھی بھی اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھ کر نیوز ایجنسیوں و میڈیا کے لیے رپورٹنگ کر رہے ہیں ،جبکہ کئی صحافی ریاستی مخبری کا بھی کام کر رہے ہیں یہ لوگ راہ راست پر آئیں اور میڈیا بائیکاٹ کی خلاف ورزی سے گریز کریں بصورت دیگر ہم سخت اقدام اُٹھانے پر مجبور ہونگے کیونکہ انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ بلوچستان میں میڈیا آزاد نہیں۔ ہم اس میڈیا کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں جو خود صحافیوں کے حق میں ہے، انہیں یہ بات سمجھنی چاہیے۔
تازہ ترین
سیکنڈ لیفٹننٹ شہید جبار عرف اسد بلوچ کو اُن کی عظیم قربانی پر خراجِ...
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف...
بلوچستان میں مسلح تنظیموں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کیا گیا۔...
بلوچستان حکومت نے صوبے میں سرگرم مسلح تنظیموں کے باہمی رابطے روکنے کے لیے 31 اگست تک انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے...
بلوچستان میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ: طلبہ، کاروباری افراد اور صحافی شدید متاثر
بلوچستان بھر میں گزشتہ روز سے انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل ہے جس کے باعث صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں، آن...
میں بابا سے نہیں مل سکا – آفتاب بلوچ
میں بابا سے نہیں مل سکا
تحریر: آفتاب بلوچ
دی بلوچستان پوسٹ
سفرِ آزادی ہمیشہ گراں سر و بیش بہا چیزوں کا قربانی پسند کرتا ہے سب...
اسلام آباد میں بلوچ لواحقین کا دھرنا 24ویں روز بھی جاری، ریاستی رویے پر...
اسلام آباد جبری گمشدگیوں کے خاتمے، لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی رہائی کے مطالبے پر...