لشکر بلوچستان نے پنجگور میں آرمی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

798

بلوچ آزادی پسند تنظیم لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہیکہ ہمارے سرمچاروں نے پنچگور کے علاقہ گچک کہن میں آرمی کی چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا،

سرمچاروں اور قابض آرمی کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوا، حملہ اور جھڑپ میں آرمی کےتین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ بلوچ سرمچار وہاں سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

حملے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان قبول کرتی ہے اور ہماری اس طرح کی  کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گیں۔