عین سیزن میں فریش فروٹس و سبزی جا ت کی در آ مد ی کو روک دیا گیا ہے: نصیر شاہوانی

405

چیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان زمیندارایکشن کمیٹی کی پانچ سالہ جدوجہدبلآخر رنگ لے آئی ہے اور فریش فروٹس و سبزی جا ت کی در آ مد ی کو روک دیا گیا ہے ۔اس اقدام پر بلوچستان کے زمیندا روں میں خو شی کی لہر دوڑ گئی ہے

۔اپنے جا ری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی پانچ سالوں سے مسلسل جدوجہد کررہی تھی کہ بلوچستان میں عین زرعی سیزن میں بیرون ملک سے فریش فروٹ اور سبزیوں کی امپورٹ کا سلسلہ روکا جا ئے اس کے لیے کمیٹی نے باربار اسلام آباد کانہ صرف دورے کئے بلکہ وزیر اعظم پاکستان اور فوڈ منسٹراینڈ سکیورٹی ،وفاقی وزیر خوراک و زراعت اور سیکرٹری ڈی جی سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

بیا ن میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے زرعی سیزن میں فروٹس اور سبزی جا ت کی در آ مدی کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی بلوستان کی عوام کے ساتھ کئی بار سراپا احتجا ج بنی لیکن پھر بھی نا انصافی کا سلسلہ جا ری رہا اور بلوچستان کے زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔جسکی وجہ سے بلوچستان کے زمینداروں کی کمر ٹوٹ گئی لیکن کمیٹی نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی جدوجہد جاری رکھی بلکہ گزشتہ سال زمیندا روں نے کیشنگی و دیگر مقا ما ت پر سخت سردی میں اس وقت چین لگا کربیرون ملک سے فروٹس اور سبزی جا ت کی در آ مدی کا سلسلہ روکا جس وقت در جہ حرارت نقطہ انجما د سے کئی درجے نیچے گر گیا تھااسی طرح دشت اور دیگر علاقوں میں بھی فریش فروٹس اور ویجیٹیبلز لا نے والے کنٹینرز کو روکا گیاتھا بلکہ ہما رے اس دیرینہ مسئلے کو ایوان میں بھی کہی بار اٹھایا گیاتھالیکن اسکے باجود چند بھی بعض امپورٹرز کی جا نب سے فروٹس انیڈ ویجیٹیبلز کی در آ مد ی کا سلسلہ جا ری رہا جو صو بے کے زمیندا روں کے معا شی قتل کے برابر عمل تھا لیکن حال ہی بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کی کوششوں اورآل پاکستان فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایکسپوڑٹ اینڈ امپورٹر مرچنٹس ایسوسی ایشن، منسٹری فوڈ وفاقی وزیر خوراک اور زراعت و ڈجی فوڈ اینڈ سیکیورٹی کے تعاون سے امپورٹ لائسنس بند کر دئیے گئے اور اب کراچی پورٹ، تفتان بارڈر، طورخم اور دیگر مقامات پر امپورٹ پرمٹ ،فوٹو سینٹری اور Affiliation Certificatiطلب کئے جا رہے ہیں اسی لئے گزشتہ 4دنوں سے تفتان بارڈر پر گاڑیاں کھڑی ہیں انہیں وارننگ دے کر تنبہ کی جا ئے گی کہ آئندہ کے لئے زرعی سیزن میں فروٹس اور ویجیٹیبلز کی در آ مدی کو بند کر دیا گیا ہے آج ایکشن کمیٹی انتھک محنت اور کوششوں کی وجہ سے امسال بلوچستان کے زمینداروں کو انگور، ٹماٹر اور سیب کی نمایاں قیمت ملی چکی ہے جس کی وجہ سے زمیندار بہت خوش ہے ۔آج بلوچستان کے زمیندار ایکشن کمیٹی ،آل پاکستان امپورٹ ایکسپوڑٹ اینڈ مر چنٹس ایسوسی ایشن ،محکمہ خوراک و زراعت کے مشکور ہیں جن کے تعاون سے یہ کام ممکن ہوا اس اقدام سے بلوچستان کے زمینداروں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے اور ہم آئندہ بھی یہی امید رکھتے ہیں کہ محکمہ خوراک وزراعت صرف بلوچستان کی نہیں بلکہ پورے ملک بھر کی زمینداروں سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔