شہید سرمچار یونس توکلی کو سرخ سلام، بی ایل ایف

1209

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید سرمچار یونس توکلی کو سرخ سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بلیدہ میں بلوچ وطن کی دفاع میں پاکستانی فوج کے سامنے کھڑے ہوکر اپنی زندگی قربان کی۔

وہ 2009 سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے بلوچ جہد آزادی کا حصہ ہیں اور کئی محاذوں پر دشمن کا سامنا کرچکے ہیں۔

وہ چھٹی پر جارہے تھے کہ اچانک راستے میں دشمن سے دوچار ہوئے اور سرنڈر کرنے کے بجائے اکیلے دشمن کا مقابلہ کرکے دشمن کو جانی نقصان پہنچایا اور خود جام شہادت نوش کی۔

شہدا کی لہو و فلسفہ قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ان کے مشن کو بلوچ قوم جاری رکھ کر دنیا کے نقشے میں ایک دفعہ پھر آزاد بلوچستان کے نقشے کا اضافہ کریں گے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ کل سرمچاروں نے زعمران سے بلیدہ آنے والی نو گاڑیوں کے قافلے پرالندور ندی میں حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور کئی زخمی کئے اور یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے