سوئی: پی پی ایل ملازمین کا 20 نومبر سے احتجاج تاحال جاری

435

سوئی میں پی پی ایل ریٹائرڈ اورفوت شدہ ملازمین کے ورثا20نومبرسے پی پی ایل گیٹ نمبر1پرشدیدسردی میں کیمپ لگاکربھوک ہڑتال پربیٹھے ہوئے ہیں ۔
پی پی ایل حکام کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی یہاں تک کہ ان سے گفت وشنیدکیلئے سوئی فیلڈکے کوئی افسرنہیں آیاہے ان سے آج مختلف سیاسی وسماجی شخصیات اورجی ٹی اے بی کے  عہدیداروں نے اظہاریکجہتی کیا۔
احتجاجی کمیپ میں بیٹھے ہوئے ہڑتالی جوانوں  نے کہاکہ پی پی ایل اپنے کیئے ہوئے وعدوں سے پھرگئی ہے اورہمیشہ کی طرح اس باربھی پی پی ایل کااہلیان سوئی سے سوتیلی ماں جیساسلوک روارکھاجارہاہے ۔
اب دنیااکسویں صدی کے گیت گارہی ہے لیکن اہلیان سوئی دووقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ اصول اور قانون یہی ہے کہ معدنیات کاپہلاحقداروہاں کے مقامی ہیں اورتواورسوئی ٹاؤن بھی زچہ بچہ پینے کے صاف پانی جیسی سہولیات سے محروم ہے اورگیس کی حالت یہ ہے کہ رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے ۔