سرمچاروں سے ڈاکٹر مالک اور حاصل بزنجو کو ختم کرنے کا کہا ہے، ڈاکٹر اللہ نزر

2594

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نزر بلوچ نے کہا ہیکہ نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر مالک اور حاصل بزنجو براہ راست بلوچ نسل کشی میں ملوث ہیں اور انہوں نے پاکستانی فوج کو بلوچ نسل کشی تیز کرنے کا کہا تھا۔

ڈاکٹر اللہ نزر نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹیوئٹر پر ایک ٹوئیٹ کے زریعے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر مالک اور حاصل بزنجو کے ان جرائم کی پاداش میں ہم نے بلوچ سرمچاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جہاں موقع ملے ان غداروں کا خاتمہ کریں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر مالک موجودہ دور حکومت کے پہلے ڈھائی سال تک بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔