دو سرمچار پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوئے، سلام پیش کرتے ہیں – بی ایل ایف

876

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے جھاؤ میں دوران جھڑپ شہید ہونے والے سرمچاروں کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اٹھائیس اکتوبر کو گزی میں پاکستانی فوج کے ساتھ دو بدو جھڑپ میں رازق ولد قادر بخش اور اللہ بخش ولد یعقوب نے جام شہادت نوش کی۔ جھڑپ میں پاکستانی فوج کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ شہید اللہ بخش 2013 اور شہید رازق 2012 سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے بلوچ قومی جہد آزادی کیلئے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ انہوں نے کئی محاذوں پر جنگ لڑکر دشمن کو شکست سے دوچارکیا ہے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ منگل کے روز بلیدہ ٹو تربت روڈ پر گچکی پٹرول پمپ کے پاس سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے پانچ گاڑیوں کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کرکے چار اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد زخمی کئے اور قافلے میں شامل گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ گہرام بلوچ نے کہاکہ پہیہ جام ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے پر آواران کے علاقوں میشود اور بریت میں چار گاڑیوں اور دو ماٹر سائیکلوں کے ٹائر برسٹ کرکے مالکان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔ کل مشکے کے علاقے منگلی میں بھی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو نشانہ بنا کر ٹائر برسٹ کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر تے ہیں کہ آزادی پسندوں کے اتحاد بلوچ نیشنل فرنٹ کی غیر معینہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال کے کال، جس کی ہم حمایت کرچکے ہیں، کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے مالی و جانی نقصان کے ذمہ دارخود ہونگے۔

گہرام بلوچ نے ایک ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ تمپ آزیان کے رہائشی حکیم ولد پیری کو سرمچاروں نے گرفتار کیا۔ اس نے تفتیش اور پوچھ گچھ کے دوران اقبال جرم کیا کہ وہ پاکستانی فوج کے ساتھ فوجی آپریشنوں، بلوچوں کے اغوا اور گھروں کو جلانے میں ملوث اور ہمکار رہا ہے۔ اقبال جرم کے بعد اسے موت کی سزا دیکر ہلاک کیا۔ پاکستانی فوج بلوچستان میں نسل کشی کر رہاہے۔ اس نسل کشی میں جو بھی ملوث پایا گیا، اس کی سزا یہی ہوگی۔