دشت میں فوجی آپریشن و جھڑپ میں 2 افراد جاں بحق

594
File Photo

تربت کے علاقے دشت میں فوجی آپریشن میں فوج اور مسلح افراد کے درمیان دو بدو جھڑپ میں دو افراد جاں بحق اور متعدد فوجی اہلکار بھی ہلاک و زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے دیہی علاقے دشت پنودی میں آج منگل کی صبح پاکستانی فوج نے پورے علاقے کا گھیراؤ کرکے آپریشن شروع کیا جس کے دوران مسلح افراد نے فوج پر حملہ کیا جس سے فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ چھڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق دوبدو لڑائی میں دو مسلح افراد جاں بحق ہوئے  جبکہ متعدد فوجی اہلکار بھی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ اس دوران پاکستانی فوج کو فضائی کمک بھی حاصل رہی۔ اندازہ ہے کہ ان مسلح افراد کا تعلق کسی بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے ہے لیکن ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے اور ان افراد کی زمہ داری قبول نہیں کی۔

ادھر کیچ کے ضلعی سول ہسپتال کو فوج نے محاصرے میں لے کر چار لاشیں اور پانچ زخمی سپاہیوں کو منتقل کردیا تھا۔

ہسپتال زرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ اور ابتدائی علاج کے بعد کراچی لیجایا گیا۔