خضدار: فورسز کا گھر گھر تلاشی، کئی افراد گرفتار

356

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر خضدار میں گزشتہ دو روز سے سرچ آپریشن جاری ہے اور کچھ لوگوں کے گرفتاری کی بھی خبر موصول ہوئی ہے جن کے بارے میں ابھی تک مزید معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل خضدارکے علاقے کوشک میں فورسز نے رات کے وقت گھر گھر تلاشی لی اور لوگوں کو حراساں کیا جس کے سبب علاقے کے لوگ پوری رات خوف و حراس میں مبطلا رہے۔

جبکہ گزشتہ شب اور آج بھی خضدار کے علاقے کھٹان اور یونیورسٹی کے آس پاس کے پورے علاقے میں فورسز کا گھر گھر تلاشی جاری ہے اوراطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ فورسز کچھ لوگوں کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی ہے لیکن ابھی تک ان لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔

یاد رہے کہ رواں ماں کے بارا تاریخ کو خضدار میں ایف سی کے کمانڈنٹ پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس میں کچھ اہلکار ہلاک بھی ہوئے تھے اور اس حملے کی زمہ داری بی ایل اے نے قبول کی تھی

اس حملے کے بعد سے فورسز مکمل حرکت میں آگئی ہیں، پاکستانی فورسز ہارڈ بلوچستان کرکٹ کلب کے کھلاڈیوں کو گرفتار کرکے لے گئے جن کو تشدد اور پوچھ تاچ کے بعد رہا کر دیا گیا لیکن دو افراد ابھی تک فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہیں۔ جن میں سے ایک کا نام سجاد ہے اور وہ ایک میڈیکل اسٹور پر کام کرتا ہے اور دوسرے کا نام جمیل بتایا جاتا ہے جو ایک شاپنگ سینٹر چلاتا ہے۔