دعویٰ بلوچستان میں بلوچ نسل کشی میں تیزی لانے کیلئے کیا جا رہا ہے
باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہیکہ حاصل بزنجو کا الزام جو انہوں نے ڈان نیوز کے پروگرام ‘دوسرارخ’ میں عائد کیا تھا کہ بلوچ مسلح تنطیم بی ایل ایف نے بسوں سے 40 مسافر اغوا کیے ہیں میں کوئی صداقت نہیں۔
بی ایل ایف کے زمہ دار زرائع کا کہنا ہیکہ یہ الزام مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے۔ ایف ڈبلیو کے پندرہ کارکن گرفتار کیے گئے تھے جنکے تحویل میں لینے کی زمہ داری میڈیا میں بھی لی گئی تھی۔ اسکے علاوہ بی ایل ایف نے کسی بھی مقام سے کوئی افراد یا مسافر گرفتار نہیں کیےاور نہ ہی بی ایل ایف کے حراست میں کوئی مسافر ہیں۔
دی بلوچستان پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے مقامی سیاسی رہنماوں کا کہنا تھا کہ حاصل بزنجو کا مزکورہ الزام صرف اور صرف بلوچستان میں آپریشن اور جاری خونریزی کو تیز کرنے کیلئے ایک جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے۔