تمپ و مند کے درمیانی علاقے میں فورسز چیک پوسٹ پر حملہ

285

تمپ و مند کے درمیانی علاقے میں پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ.

تربت سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق تمپ و مند کے درمیانی پہاڑی علاقے کلبر اپسی کہن میں نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا.

عینی شاہدین کے مطابق حملہ دو گهنٹے تک جاری رہا جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا.