تحریک طالبان نے ایس پی کے قتل کی زمہ داری قبول کرلی

349

اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک حملے میں قائم مقام ایس پی محمد الیاس کے ہلاکت کی زمہ داری قبول کرلی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں محمد الیاس اپنی  گاڑی میں خاندان کے ساتھ جا رہے تھے اسی وقت ان پر حملہ ہوا۔

بتایا گیا کہ حملے میں ایس پی محمد الیاس اور ان کی اہلیہ سمیت چھوٹی بچی بھی جاں بحق ہوگئے تھے