بی ایل اے نے پاکستانی مخبر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

485

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوہلو کے علاقے نسائو میں پاکستانی مخبر نیوئو زھروانی مری کو نشانہ بنایا۔

آزاد بلوچ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نیوئو زھروانی مری جو کہ گزشتہ دنوں کوہلو میں فورسز کے سامنے سرنڈر کرچکا تھا۔ اس کے بعد وہ پاکستانی فورسز کیلئے مخبری بھی کرنے لگا تھا۔ اور کچھ روز قبل وہ کوہلو سے واپس نسائو آیا تھا۔ جہاں وہ نہ صرف مری بلوچ قبائل کے لوگوں کو سرنڈر کرنے کی ترغیب دے رہا تھا، بلکہ سرمچاروں کے خاندانوں کو دھمکا بھی رہا تھا۔ ساتھ ہی مخبری کرکے فورسز کو بلوچ سرمچاروں اور ان کے ہمدردوں کے بارے میں انفارمیشن دے رہا تھا۔ کل نیوئو زھروانی مری اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پہ فورسز چوکی کی جانب جارہا تھا کہ راستے میں ہمارے سرمچاروں نے اسے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں وہ ہلاک اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہوا۔

ہماری تنظیم بی ایل اے نیوئو زھروانی مری پر حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ اور ان جیسے دوسرے مخبروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ اپنی ان گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کا انجام بھی برا ہوگا۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگی۔