بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کوئٹہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روزکوئٹہ کے سٹیلائیٹ ٹاؤن میں قلات روڈ بلاک نمبر تین میں واقع آئی ایس آئی کے ایک برانچ آفس پر دستی بم سے حملہ کیا۔
یہ دفتر کیسکو کے نام پر بنایا گیا ہے لیکن اس میں آئی ایس آئی اہلکاروں کی سرگرمیاں ہورہی ہیں جنہیں ہمارے سرمچاروں نے ایک عرصے سے نظر رکھ کر یہ یقینی بنایا کہ اس میں بلوچ دشمن قابض پاکستان کا خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کا ٹھکانہ ہے، تب جاکے اس پر حملہ کیا گیا۔ ایسے دفاتر کے ذمہ داران کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ نسل کشی میں ملوث اہلکاروں کو روپ بدلنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا نہ کریں بصورت دیگر پاکستانی فوج یا آئی ایس آئی پر حملے کی صورت میں وہ بھی زد میں آئیں گے اور اس کا ذمہ دار وہ خود ہی ہوں گے۔