بی ایس او نے سخت ترین وقت و حالات میں جہد مسلسل کو برقرار رکھا: بی ایس او آزاد

413

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آذاد کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج 26 نومبرکو بی ایس او کی تشکیل کے پچاس سال پورے ہوگئے۔ بی ایس او کے پچاسویں یوم تاسیس بلوچ نوجوانوں سمیت دنیا بھر کے انقلابی نوجوانوں کیلئے قابل فخر ہے۔ بی ایس او اس کرہ ارض میں انقلابی جدوجہد کی ایک عظیم مثال ہے جس نے اس خطے میں سماجی برابری، انصاف و آذادی کے نظریے کو پروان چڑھانے میں اوّل دستے کا کردار ادا کیاہے۔

بی ایس او کی تشکیل و جہد تسلسل نے بلوچ سماج میں انقلابی و روشن فکرِسوچ کی ترجمانی کی ہے بی ایس او نے اپنے تاریخ کے پچاس برس میں مختلف نشیب و فراز دیکھے ہیں،لیکن سخت سے سخت تر وقت میں بھی جہد تسلسل کو برقرار رکھاہے، اندرونی و بیرونی سازشوں کو براداشت کیے ہیں، اپنے عظیم رہنما حمید، مجید، جاوید اختر، الطاف، کمبر چاکر، رضا جہانگیر، کامریڈ قیوم، ورنا نوروز،اور کئی نوجوانوں نے اس راہ میں اپنی سروں کا نظرانہ پیش کیا مگر بلوچ تحریک اور بی ایس او کو کبھی دشمن کے سامنے سرنگوں ہونے نہیں دیا، آج بھی بی ایس او کے کئی لیڈر زاہد، شبیر، ذاکر جان، ثنااللہ، حسام، نصیر احمد کی شکل میں ریاستی ازیت گاہوں میں دشمن کے ٹارچرز کا سامنا کر رہے ہیں مگر اپنے نظریہ اور فکر اور بی ایس او کی تربیت کا سر بلند کئے ہوئے ہیں۔ہم وہ خوش نصیب نسل سے ہیں کہ ہم آج بی ایس او کا پچاس واں یوم تاسیس منانے کے لئے موجود ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان اور بیرون ملک بی ایس او کے تمام زون پچاسویں یوم تاسیس کی مناسبت سے پروگرامز کا انعقاد کر کے بی ایس او کی فکر کا پرچار کریں