بی ایس او ایک تعلیمی درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہیں : چیئرمین گہرام اسلم

464

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیرمین گہرام اسلم بلوچ ,مرکزی سیکرٹری جنرل حمید بلوچ, مرکزی وائس چیئرمین آغا داد شاہ بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر اخوان ارمان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں بی ایس او کے یوم تاسیں کے موقع پر کہا بی ایس او ایک تعلیمی درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہیں, چونکہ بلوچ نوجوان فکری و نظریاتی آبیاری کے ساتھ ساتھ بلوچ سماج میں سیاسی شعور پیدا کرنے میں اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے بلوچ نیشنلزم کی سیاست کو وسعت دینے کیلئے برسرپیکار رہی ہے

انہوں نے کہا کہ بی ایس او نے اپنے قومی و جمہوری اور شعوری جدوجہد کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کو جدید و اعلی تعلیم کی حصول کی جانب راغب کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ بی ایس او نے اپنے ادارے سے بہترین رہنما فراہم کرتا رہا ہے حالانکہ بلوچ سیاست کو ایندھن فراہم کرنے اور منظم ومتحرک کرنے میں بھی بے پناہ قربانیاں دی ہیں بی ایس او کی ساتھیوں نے بلوچ ساحل و وسائل کی تحفظ و بلوچ قومی تشخص و بقا کیلئے ہر موقع آواز بلند کرتی رہی ہیں آج بی ایس او کو قربانیوں و جدوجہد کی وجہ سے بلوچستان میں سیاسی جماعتیں تناور درخت کی شکل اختیار کر چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار یوم تاسیں کے موقع پر بلوچ عوام و نوجوان کو پیغام دیتی ہیے اپنے اندر ایک دوسرے کیلئے محبت کی فضا قائم کرکے بلوچ قوم پرستانہ سیاست کو مزید منظم مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کی کوشش کریں کیونکہ بغیر منظم جمہوری جدوجہد کے پسماندگی کی خاتم ممکن نہیں چونکہ بلوچ کی آپس کی ردعمل مزید بلوچ سماج میں بربادی اور اندھیری میں دھکیل دیگا ۔

انہوں نے کہا بی ایس او پجار یہ سمجھتی ہے کہ بلوچ بغیر منظم سیاسی جماعت کے ہم اپنی جدوجہد میں کامیاب نہیں ہوتے ہیں بی ایس آ نے ہمیشہ نوجوانوں کی فکری تربیت کر کے سیاست میں اول دستہ کلیدی کردار ادا کی ہے انہوں نے کہا آج بی ایس او پجار اپنی جدوجہد کو وسعت دینے کے لیے تمام دیگر ترقی پسند اور جمہوری طلبا تنظیموں کے ساتھ ملکر آگے بڑھے گی۔