بلوچستان کے علاقےسوراب میں جعلی پولیو مہم چلانے کا انکشاف

313

سورا ب کے دیہی علاقوں میں پولیومہم میں ناتجربہ کارافرادکوکھپانے کے نتیجے میں بے احتیاطی سے ویکسینیشن کاانکشاف ،

اہلیان علاقہ میں شدیدتشویش غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کاروائی کامطالبہ،سوراب سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق سوراب کے دیہی علاقوں میں پولیومہم میں لاپروائی اورغیرزمہ داری کامظاہرہ عروج پرہے ،چندپیسوں کے لالچ میں تعلق اوررشتہ داری کے بنیادپرایسے افرادکوکھپاکران سے پولیوکے قطرے پلوائے جارہے ہیں جن کامحکمہ صحت سے کوئی تعلق نہیں اورنہ ہی وہ ویکسینیشن سے متعلق احتیاطی تدابیرسے واقف ہیں حالیہ مہم کے دوران سوراب کے دیہی علاقوں میں بڑے پیمانے پرلاپروائی اورغیرمحفوظ طریقے سے پولیوویکسینیشن کاانکشاف سامنے آیاہے ،

نواحی علاقہ مولی میں محکمہ صحت کے آفیسران کے آشیربادسے جن افراد کوپولیوکے قطرے پلانے کی زمہ داری دی گئی اہلیان علاقہ کے مطابق وہ ویکسینیشن کے بنیادی احتیاطی تدابیرسے بالکل ناواقف اورانتہائی لاپروائی کامظاہرہ کررہے تھے ،نہ صرف ادویات کوگھنٹوں دھوپ میں رکھ کرپولیوقطروں کے سخت حفاظتی تدابیرکی پامالی ہوئی ہے بلکہ بطورتفریح بغیرکسی مقدارکے پورے ڈراپ ایک ہی بچے کے منہ میں انڈیل کرحساس نوعیت کے مذاق کابھی ارتکاب کیاگیاہے ،معاملہ سے آگاہ ہونےٍ کے بعداہلیان علاقہ میں بے چینی پھیل گئی ان کاکہناتھاکہ مذکورہ لاپروائی کے انکشاف کے بعدوہ اپنے بچوں کی زندگیوں کے حوالے سے شدیدتشویش میں مبتلاہیں ، پولیوجیسے حساس معاملے میں اس طرح کی لاپروائی اورغفلت دانستہ طورپربچوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف عمل ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے احتجا ج کرتے ہوئے ڈبلیوایچ اواورمحکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مذکورہ معاملہ کانوٹس لینے اورغفلت کے مرتکب آفیسران کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے ۔