پاکستان کے دورے پر آنیوالے یورپین پارلیمنٹ کے ممبر اپنی سرکاری مصروفیات کے حوالے سے بدھ کو بلوچستان جائیں گے جہاں وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے لگائے جانیوالے الزامات کا جائزہ لیں گے ۔
پورپین پارلیمنٹ کی قواعدو ضوابط اور اخلاقیات کمیٹی کے رکن سجاد کریم کوئٹہ میں اہم حکومتی شخصیات ، مختلف شعبوں ، اداروں بالخصوص انسانی حقوق کی تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے اور بیرون ملک فری بلوچستان کی تحریک کے عوامل کا جائزہ لیں گے ۔
واضح رہے کہ لندن میں ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹیکسیوں اور بعض شاہراہوں پر سلو گنز اور پوسٹرز بھی لگائے تھے ٗ۔
یورپین پارلیمنٹ کے رکن اپنے جائزے اور حقائق پر مبنی رپورٹ یورپین یونین کو جمع کرائیں گے ۔
تاہم بلوچستان کے متعدد سرگرم آزادی پسند جماعت و تنظیموں نے یورپی پارلیمنٹ کے ممبر کے پاکستانی نژاد ہونے کی وجہ سے اس کے دورے پر شکوک و شہاب کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ حقائق کے برعکس بدنیتی پر مبنی ہی رپورٹ مرتب کریں گے ، کیونکہ وہ صرف بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث عناصر سے ملاقات کررہے ہیں ، جس کی وجہ اصل حقائق تک رسائی ناممکن ہے