اسلام آباد: طالب علم کی حالت تشویشناک

349

قائداعظم یونیورسٹی کے ایم ایس سی کے طالب علم صدام بلوچ کی حالت تشویشناک ہوگئ ہے جس کے سبب ان کو پمس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ صدام بلوچ نے یونیورسٹی سے نکالے جانے والے طلبہ کی بحالی کے لیئے تا دم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا تھا اور گزشتہ 3 دنوں سے ان کی بھوک ہڑتال جاری ہے جس کے سبب آج ان کی حالت خطرناک حد تک خراب بتائی جا رہی ہے۔

یونیورسٹی کے طلبہ نے ٹی بی پی کوبتایا کہ انتظامیہ نے کئی طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال کر جو  ناجائز و جانبدار فیصلہ کیا تھا صدام بلوچ نے اس بات کا احساس کرتے ہوئے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے لیکن اس معاملے پر نہ ہی یونیورسٹی انتظامیہ نہ حکومت کے کانون تک جوں رینگی اور آج بھی صدام کی حالت اتنی تشویشناک ہونے کے باوجود کوئی بھی ان کا پرسان حال نہیں ہے۔

یاد رہے کہ قائد اظم یونیورسٹی میں طلبہ کے نکالے جانے کے بعد سے ہڑتال جاری ہے اور کچھ دن قبل احتجاج کرنے والے طلبہ پر انتظامیہ و پولیس نے تشدد کر کے طلبہ کو بری طرح زخمی بھی کیا تھا جس کے سبب پورے پاکستان میں دوسرے طلبہ و بلوچستان کے قوم پرست تنظیموں نے بھی اس معاملے کی شدید مزمت کی تھی