آواران میں فوجی آپریشن، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری

394

آمدہ اطلاعات کے مطابق آواران میں پاکستانی زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے،اس آپریشن میں 7 گن شپ ہیلی کاپٹر شامل ہیں جو مسلسل بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ زمینی فوج کی بڑی تعداد نے تمام راستون کو سیل کردیا ہے

نامہ نگار نے بتایا کہ آواران ، پیراندر کے علاقوں سوروک،تلاروک،پہاڑی علاقوں پر چار گن شپ ہیلی کاپٹر مسلسل بمباری کر رہے ہیں جبکہ زمینی فوج کی بڑی تعداد نے مذکورہ علاقوں کو محاصرے کے بعد ان علاقوں کیجانب جا رہے ہیں،پیراندر لوپ،جھاؤ کیجانب جانے والا راستہ،جھاؤ مجد پیر کے علاقوں میں بھی زمینی فوج کی بڑی تعداد آپریشن کر رہی ہے اورگن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔