زرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودا گرنے کے حادثے میں دو کان کن جان بحق ہو گئے ہیں جن کی شناخت بسم اللہ ولد حاجی فتح قوم نورزئی نقیب اللہ ولد فتح قوم نورزئی سے ہوئی ہے اور مرنے والے دونوں بھائی ہیں۔
لیویز زرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں کوئلے سمیت دیگر قیمتی معدنیات کے بڑے پیمانے پر کان موجود ہیں اور اس سے پورے پاکستان کو فائدہ ہو رہا ہے لیکن وہاں کام کرنے والے کان کن مشینری و بنیادی سہولیات نہ ہونے کے سبب آئے روز اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور اب تک اس قسم کے ہزاروں واقعات پیش آچکے ہیں۔