آواران؛ فورسز کے ہاتھوں ایک درجن سے زائد افراد لاپتہ

243

آواران میں فورسز کا آپریشن و گھر گھر تلاشی ۔

دوران آپریشن ایک درجن سے زائد افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز آواران کے علاقے جھاو میں فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی ۔

دوران تلاشی عینی شاہدین کے مطابق بعض جگہوں پہ فورسز نے خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔

جھاو سے جن افراد کو فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ان کی شناخت مجید ولد گل محمد، اللہ بخش ولد سبزو ، اسحاق ولد بڈر، جمعہ ولد مبارک، اللہ بخش ولد علی محمد، اللہ بخش ولد روزی ، دلمراد ولد رحمت، نذیر ولد خدا بخش ، قمبر ولد مرید، جمعہ ولد لال بخش ، نور بخش ولد پیر محمد، علی محمد ولد سردارو، نذیر ولد محمد اور ریاض جان ولد محمد جان کے نام سے ہوئی ۔