یو بی اے نے کوئٹہ میں پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

336

یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے کوئٹہ پولیس گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی،یو بی اے کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے ذمہ داری لیتے ہوئے کہا کہ آج صبح کوئٹہ ہزار گنجی میں پولیس وین پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا، جس سے چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یوبی اے عوام کو تنبہہ کرتی ہے کہ عوام سیکورٹی اہلکاروں،انکی چوکیوں اور تنصیبات اور قومی غداروں سے دور رہیں ان پر کبھی بھی حملہ ہو سکتا ہے،مزار بلوچ نے کہا کہ اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔