ہرنائی: ریاستی کارندہ بم دھماکے میں بھائی سمیت ہلاک

541

ہرنائی میں بم دھماکہ، ریاستی کارندہ بھائی سمیت ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گاڑی کے قریب نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے اہم  ریاستی کارندہ  عبدالرزاق اور ان کے بھائی ہلاک ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنرعبدالسلام اچکزئی کے مطابق بم دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔