گودار دھماکے کے نتیجے میں فورسز کا شدید رد عمل

392

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں باکستانی فورسزںے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہےجس میں درجنوں افراد کوگرفتار کیا  کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

نامہ نگار کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکے کے بعد پاکستانی فوج نے رات کو مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرکے درجنوں افراد کو گرفتار کیا اور انہیں گرفتاری کے بعد نامعلو مقام منتقل کردیا جبکہ شہر میں جگہ جگہ سخت ترین سیکیورٹی اور چیکنگ کا انتظام مذید سخت کرکے عام شہریوں پر سختی کیا جارہا ہے۔

موجودہ آپریشن کزشتہ روز گوادر میں دھماکے کے رد عمل میں کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب گوادر کے ایک ریسٹورنٹ میں بم دھماکہ کیا گیا جس میں وہاں بڑی تعداد میں پاکستان کے دوسرے علاقوں کے لوگ موجود تھے جو کام کے غرض سے گوادر آئے تھے۔ دھماکہ کے نتیجے میں دو درجن سے زیادہ زخمی ہوئے جن میں کئی زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں منتقل کردیاگیا۔

نمائندے نے بتایا ہے کہ گوادر شہر میں بلال مسجد کے محلے میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں نے ایک گھر پر حملہ کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر ہراساں کیا اوردو افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ۔جن کی شناخت قادر بخش ولد خیر محمد اور شہنواز ولد جلال خان کے ناموں سے ہوگئی جوشولی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔