گوادر سے بلوچ نوجوان فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ

332

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے ایک بلوچ نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔ یہ واقع گزشتہ شب ایک بجے کے قریب پیش آیا جب فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر فدا ولد رحیم کو ہراست میں لیا جو کہ فقیر کالونی گوادر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق چھاپے کے دوران گھر میں موجود بچوں اور عورتوں پر بھی تشدد کے اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے مکران کے علاقے مند سے بھی چار افراد کو لاپتہ کردیا گیا تھا۔