گوادر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد فورسز ہاتھوں لاپتہ

255

اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے گوادر کے علاقے مونڈی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جس کے دوران فورسز نے گھر کے قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کے ساتھ ساتھ خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں موجود تین بھائیوں،مصدق ولد عصاء،عبدالعزیز ولد عصاء ،محمد جان ولد ولد عصاء کو حراست بعد لاپتہ کر دیا۔

یاد رہے کہ گوادر سی پیک کے حوالے سے بہت ہی اہم ہے اور پاکسانی حکومت و فوج کے امن بحالی و چینیوں کی حفاظت کے غرض سے گوادر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کے باوجود گزشتہ دنوں مسلح تنظیم کے حملے کے سبب فورسز کا  انتہائی سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

دھماکے کے بعد گزشتہ تین روز سے گودار میں سرچ آپریشنز جاری ہیں جس کے دوران اب تک کئی افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہو چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گوادر ایک فوجی چھاونی کا منظر پیش کر رہا ہے اور اتنی سختی کے باعث انھیں بہت دشواری کا سامنا ہے۔