کیچ دشت سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں تین افراد اغوا

164

دشت میں فورسز نے ایک گھر پر حملہ کرکے باپ کو 2بیٹوں سمیت حراست بعد لاپتہ کردیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی فوج نے  بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت کرک میں مراد ولد حسن نامی شخص کے گھرپر چھاپہ مارا جس میں فوج کی جانب سے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، گھرمیں توڑ پھوڑ کی اور قیمتی اشیا لوٹ لیئے جبکہ مراد ولد حسن اور ان کے دو بیٹوں زاہد ولد مراد اور راشد ولد مراد کو حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔