کپل شرما کی نئی بالی ووڈ فلم ’فرنگی‘ کا پہلا پوسٹر جاری

751

اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والے بھارت کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما نے اب فلموں میں انٹری دے ڈالی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کی نئی بالی ووڈ فلم ’فرنگی‘‘کا پہلا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے

پندرہ  سیکنڈ دورانیے پرمشتمل پوسٹر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں کپل ایک فرنگی یعنی انگریز افسر کو لات مارتے ہوئے دکھا ئی دے رہے ہیں۔

فلم کی کہانی 1920 کی دہائی کی ہے جس میں کپل شرما بھارتی سپاہی کا کردار نبھا رہے ہیں،کپل اپنی نئی فلم کو لے کر بہت پرجوش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم کی تشہیر کیلئے دیگر تمام مصروفیات ترک کردی ہیں یہاں تک کہ کپل نے اپنے کامیڈی شو کی شوٹنگ بھی موخر کردی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’فرنگی‘‘کی ہدایات راجیو ڈھینگرا نے دی ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اشیتا دتا، مونیکا گل، انعام الحق اور انجن سری واستو شامل ہیں فل۔یہ فلم رواں سال ا گلے ماہ 24 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔