کوہلو میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

195

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور اس کا ساتھی زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ کےمطابق واقعہ کوہلو کی تحصیل کاہان میں پیش آیا جب مولوی شمبونامی شخص اپنے ساتھی نواب خان کے ساتھ موٹر سا ئیکل پر جا رہا تھاکہ اچانک موٹر سائیکل زیر زمین لگائی گئی بارودی سر نگ سے جاٹکرائی ۔

دھماکے کے نتیجے میں مولوی شمبو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہوا جس کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔