کوئٹہ، سنجاوی و چمن میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک6 زخمی

390

 کوئٹہ کےنواحی علاقے نواں کلی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی پولیس کے مطابق نواں کلی بائی پاس میں ایک گھر میں مسلح افراد داخل ہو کر کاظم ایوب کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔

دریں اثناء طوغی روڈ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی اطلاعات کے مطابق طوغی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے عجب خان نامی شخص کو زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں زمین کے تنازعہ پر ایک شخص جاں بحق 3زخمی لیویز کے مطابق سنجاوی کے علاقے شیرین میں زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص حافظ سر فراز کو قتل کر دیا جبکہ محمد حسن بزرگ اور حاجی فیض محمد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طو رپر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا مزید کا رروائی لیویز کر رہی ہے۔

جبکہ بلوچستان کے ہی علاقے چمن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی لیویز کے مطابق چمن کے علاقے گنج منڈی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے مال مویشی کے سودا گر کو زخمی کر کے ان سے لاکھوں روپے چھین کر فرار ہو گئے مال مویشی کا مالک دنبوں کا ریوڑ بیچ کر گھر جا رہا تھا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔