ڈیرہ مراد جمالی: دو گروہوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک 13 زخمی

348

ڈیرہ مرادجمالی کے قریب زمین کے تنازعے پرکانی قبیلے کے دوگروپوں میں تصادم

فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 13افرادزخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے ربیع کینال کے گوٹھ محمد اسحاق پرکانی زمین کے تنازعے پر ڈنڈوں اورفائرنگ کے آزانہ استعمال سے ایک شخص نصیب اللہ پرکانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 13افرادزخمی ہوگئے

زخمیوں میں خان محمد،فقیرمحمد،علی حسن، عزیزا حمد ،الٰہی بخش،اسداللہ ، عبدالرشید،عبدالحکیم،رحمت اللہ،امتیازاحمد ،عمران ،ظفراللہ،محمدبقاء،شامل ہیں واقعے کی اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی نعش اورزخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کیا گیا جہاں چار شدیدزخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا پولیس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لیکر حالات کا کنٹرول کرلیا ہے مزید تحقیقات نوتال پولیس کررہی ہے ۔