ڈیرہ بگٹی میں فورسز کا بڑے پیمانے پر آپریشن دو افراد قتل ۔
دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی و آس پاس کے علاقوں میں فورسز نے بڑے پیمانے پر فضائی و زمینی آپریشن کرتے ہوئے دو خالی ہاتھ افراد کو قتل کردیا ہے۔
قتل ہونے والے افراد کی شناخت لال محمد اور تاجا بگٹی کے نام سے ہوئی۔
قتل ہونے والے افراد کے بارے میں علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا کہ دونوں چرواہے تھیں جنہیں گرفتار کرنےکے بعد فورسز نے قتل کردیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میںآرمی آپریشن بڑی شدت کے ساتھ جاری ہے۔
جبکہ دوسری جانب بلوچستان کی سیاسی جماعتیں فورسز کی جانب سے ہونےوالے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھر پور احتجاج بھی کررہے ہیں ۔
اسی سلسلہ میں گذشتہ روز بی ایس او آزاد نے لندن میں ایک مظاہرہ بھی کیا تھا جس میں انسانی حقوق کے اداروں سے بلوچستان کی گھمبیر صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔