پنجگور کے قریب سی پیک کی حفاظت پر معمور پاکستانی فوج پر مسلح افراد کا حملہ
تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور اور بالگتر کے درمیانی علاقے گوران کے مقام پر سی پیک روٹ کی حفاظت پر معمور پاکستانی فوج پر مسلح افراد نے حملہ کر کے ایک گاڑی کو مکمل تباہ کردیا ہے.
حملے میں مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا.
پنجگور کے مقامی انتظامیہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک فوجی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم انھوں نے ہلاک و زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں کے بارے میں بتانے سے گریز کیا.
واضح رہے کہ چین اور پاکستان کے مشترکہ پروجیکٹ سی پیک کی حفاظت کرنے والے پاکستانی سیکورٹی فورسز پر تواتر سے حملے ہوتے رہے ہیں۔
پچھلے مہینے واشک کے قریب ناگ اور شنگر کے درمیانی علاقے میں ایک ایسے ہی حملے میں پاکستانی آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید ہلاک ہوگئے تھے جبکہ کمانڈنٹ ایف سی کرنل شاہجی اللہ شدید زخمی ہوئے تھی۔ اس حملے کی زمہ داری ڈاکٹر اللہ نزر کی سربراہی میں متحرک بلوچ تنطیم بی ایل ایف نے قبول کی تھی۔