نمائندہ ٹی بی پی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب پنجگور کے علاقے چتکان میں پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کر کے اپنے لے گئے جن کی تاحال کوئی خیر خبر معصول نہیں ہو سکی ہے، لاپتہ ہونے والے شخص کا نام مرشد ولد محمد بخش بتایا جاتا ہے۔ علاقائی زرائع سے پتا چلا ہے کہ چھاپہ کے دوران فورسز نے خواتین و بچوں کو بھی حراسہ کیا۔
دوسری جانب گوادر کے علاقے فقیر کالونی میں خفیہ اداروں و فورسز نے چھاپہ مارا اور صادق ولد ٹھیکدار خان محمد کو اس کے گھر سے اغوا کر لیا۔
علاقائی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مزکورہ شخص دشت شولیگ کا رہنے والا ہے جو کافی عرصے سے گوادر میں رہائش پزیرہے