بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹر اور مرکزی جنرل سیکرٹری واجہ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے پریس ریلیز میں قائداعظم یونیورسٹی میں بلوچ طلباء کے پرامن و جمہوری جدوجہد پر پنجاب پولیس کی تشدد اور لاٹھی چارج بالخصوص انہیں بری طرح زخمی کرکے جیلوں میں پابندسلاسل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ بلوچ طلباء کی جائز و جمہوری اور آئینی مطالبات کوتسلیم کرنے کی بجائے پنجاب پولیس کے ہاتھوں بلوچ طلباء کو بری طرح زخمی کراکے جیلوں میں ڈال کرثابت کیاکہ پنجاب کسی بھی صورت بلوچوں کو تعلیم و ترقی یافتہ اور خوشحال قوم دیکھنا نہیں چاہتا ہے.
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پنجاب کے مختلف یونیورسٹیز میں بلوچ طلباء پر کئی بار بری طرح تشدد کرکے انہیں تعلیمی اداروں سے نکالنے کی کوشش کی گئی ہے.
انہوں نے کہاکہ پنجاب کے جیلوں میں پابندسلاسل بلوچ طلباء کو فوری رہاکرکے واقع میں ملوث یونیورسٹی انتظامیہ اور پنجاب پولیس کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔