پسنی سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

176

گوادر کے علاقے پسنی سے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے پسنی سے فورسز نے ایک شخص کو اس کی دکان سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نودین بلوچ ولد کریم کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  فورسز نے نودین کے بھائی بولان کریم کو بھی چار جنوری 2013 کو اغواء کیا تھا جو کہ تاحال فورسز کی تحویل میں ہے ۔