پاکستانی فورسز کی چوکی و کانوائے پر حملہ کیا، بی آر اے

337

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا ہے بلوچ سرمچاروں نے ہوشاپ کے علاقے بدرنگ میں گزین شیپ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے کانوائے پر گھات لگا کر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کا ایک گاڈی مکمل تباہ جبکہ اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ ہوشاپ اور بالگتر کے درمیان آسانک میں واقع پاکستانی فورسز کی چوکی پر بلوچ سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔ انھونے کہا کہ ہماری کاروائیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔