آمدہ اطلاعات کے مطابق خاران،نوشکی،پنجگور کے ٹرانسپوٹرز کو اخبارات نہ لے جانے پر پاکستانی فوج کی جانب سے کمپنی لائسنس کینسل کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں
زرائع کے مطابق اخبارات کی ترسیل کی بندش کی وجہ سے پاکستانی فوج مکمل حرکت میں آ گئی ہے ،ٹرانسپوٹرز کو دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ نوشکی اور دالبندین میں کیبل آپریٹر نے پاکستانی نشریات مکمل بند کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچ تنظیموں کی جانب سے میڈیا بائیکاٹ کے حوالے سے اعلان کے سبب ٹرانسپورٹرز نے بلوچستان کے تمام علاقوں میں اخبارات پہنچانے سے انکار کیا تھا۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ اس میں ہمارا کیا قصور ہے جو ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں ہماری روزی روٹی انہی گاڈیوں سے چل رہی ہے اگر ہمارے لائسنس کینسل ہوئے تو ہمارے بچے بھوک سے مر جائیں گے، حکومت کو چاہیئے کہ مسئلے حل کرے نا کہ ان بائیکاٹ کی وجہ سے ہم لوگوں پر دباؤ ڈالے۔