نال میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوخواتین زخمی

259

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم افراد نے گھر پر حملہ کیا جس میں دو افراد جاں بحق  اور دو زخمی

ٹی بی پی نمائندے کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نال  گروک ختیچک میں فائرنگ سے اایک شخص جاں بحق اور دو خواتین بھی زخمی ہوگئیں ہیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد عالم ولد محمداعظم کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز زرائع نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔