بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر مزار بلوچ کی معطلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے یکطرفہ کاروائیوں سے وزیر صحت کے بچگانہ سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔ اس سے ہم ڈاکٹر یہ سوچنے پے مجبور ہو رہے ہیں کہ موصوف وزیر صحت ہیں یا انفارمیشن ڈیپارٹمینٹ کے وزیر۔
بی ڈی ایف کے ترجمان نے مزید کہا کہ خواتین ڈاکٹرز کے ساتھ میڈیا والوں لوگوں کی بد تمیزی اور بد اخلاقی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے ۔اور کسی بھی مریض کا کب کیسے اور کس طرح علاج کرنا ڈاکٹرز کا کام ہے نہ کہ میڈیا والوں کا اور ڈاکٹرز کا ہر فیصلہ مریض کی ہی بہتری کے لیے ہوتا ہے۔