اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے آج صبح سے مستونگ میں آپریشن کا آغاز کردیاہے۔ذرائعکے مطابق مستونگ کے کونگڑ کے علاقے میں فوج گھر گھر آپریشن و خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے جبکہ ایک شخص کو آپریشن کے دوران حراست بعد گولی مار کرقتل کردیا گیا ہے جنکی ابھی تک شناخت نہ ہوسکی ہے ۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز مستونگ میں ایف سی اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ ہوا تھا جس میں 8 اہلکار زخمی ہوئے تھے جس کے ردعمل میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ یہ اس نوعیت کا پہلا واقع نہیں ہے اس سے پہلے بھی بلوچستان کےمختلف علاقوں جہاں کئی بھی فورسز یا سرکاری تنصیبات پر حملے ہوئے ہیں اسکے ردعمل میں فورسز نے کاروائی کر کے عام آبادی کو تشدد کا نشانا بنایا ہے اور لوگوں کوحراست کےبعد لا پتہ کر دیا ہے