مستونگ میں شہید ہونے والے بلوچ فرزند کی نمازِجنازہ خاران میں ادا کی گئی

663

مستونگ میں شہید ہونے والے بلوچ جہدکار کی نمازِجنازہ خاران میں ادا

گزشتہ روز پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے بلوچ جہدکار نثار احمد سیاہ پاد بلوچ کی نمازِ جنازہ خاران میں ادا۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ہر آنکھ اشکبار تھی جس سے پورے خاران شہر کی فضا غمزدہ ہوگئی۔

زرائع کے مطابق شہید نثار احمد بلوچ جہدِآزادی سے منسلک ایک سینئر جہد کار تھے۔

واضح رہے کہ نثار احمد کو پاکستانی فورسز نے 20 اکتوبر کو کونگڑ میں ایک آپریشن کے دوران شہید کیاتھا۔