لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2844دن ہو گئے

164
File Photo

لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2844دن ہو گئے

اظہار یکجہتی رکنے والوں میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے خواتین عہدیدار الماس بلوچ نے اپنے ساتھیوں لاپتہ افراد وشہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بلوچ معاشرے میں بلوچ خواتین کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے اور یہاں تک بلوچ سوسائٹی میں بلوچ خواتین کسی قبائلی جھگڑے کے درمیان آئے تو جنگ بندی ہو تی ہے بلوچستان میں خواتین کی قومی تحریک میں کردار سے ہر ذی شعور واقف ہے۔